پرویز مشرف اور ڈاکٹر امجدکاجسٹس (ر)جاوید اقبال کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر)جاوید اقبال کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جاری کئے گئے اپنے تعزیتی بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنماؤں نے کہا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال ایک محب وطن اور مخلص پاکستانی تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :