شجاع خانزادہ کے قتل کی کوشش پہلے بھی کی ،خود کش حملہ آور کو شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر پہنچایا تھا، سب سے زیادہ معاونت مقامی ساتھیوں نے کی

سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ قتل کیس میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ کا دوران تفتیش انکشاف

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ قتل کیس میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ پہلے بھی شجاع خانزادہ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی خود کش حملہ آور کو موٹر سائیکل پر شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر پہنچایا تھا اور سب سے زیادہ معاونت مقامی ساتھیوں نے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شجاع خانزادہ قتل کیس میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ نے جسمانی ریمانڈ کے دوران سی ٹی ڈی کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ملزم قاسم معاویہ نے بتایا کہ پہلے بھی شجاع خانزادہ پر حملہ کی کوشش کی تھی 6 اگست سے پہلے خودکش حملہ آور کو شادی خان پہنچایا مگر شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے سے جلدی نکلنے کے باعث بچ گئے۔ قاسم معاویہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ خودکش حملہ اور کو موٹر سائیکل کے ذریعے شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر پہنچایا اور اسے پہنچانے کے بعد موٹر سائیکل ڈیرے پر ہی چھوڑ دی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں سب سے زیادہ معاونت مقامی ساتھیوں نے کی

متعلقہ عنوان :