پی آئی اے میں پائلٹس کی ہڑتال کی وجہ سے حجاج کرام کی پاکستان آمد میں مشکلات درپیش ہیں ، حکومت جلد ازجلدمعاملے کو نمٹا کر تمام حجاج کو بخیر و عافیت وطن واپس لانے کے لئے کوشاں ہے ، ہڑتال کی وجہ سے ملکی و بین الاقوامی فلائٹس متاثر ہورہی ہیں

سانحہ منیٰ کے حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) سانحہ منیٰ کے حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں پائلٹس کی ہڑتال کی وجہ سے حجاج کرام کی پاکستان آمد میں مشکلات درپیش ہیں ، حکومت کوشش کررہی ہے کہ جلد از جلد پی آئی اے معاملات کو نمٹا کر تمام حجاج کو بخیر و عافیت وطن واپس لایا جا سکے ، پی آئی اے پائلٹس کی ہڑتال کی وجہ سے ملکی و بین الاقوامی فلائٹس متاثر ہورہی ہیں اور مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ’’ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ‘‘ سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے بھی 2 فوکل پرسن تعینات کیے ہیں جو صرف پاکستانی لاپتہ ، شہید اور زخمی ہونیوالے حجاج کی درست معلومات فراہم کرنے کیلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور بھی بھرپور کوشش کررہی ہے اور تقریباً پوری وزارت سعودی عرب میں موجود ہے تاکہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش اور شہداء کی تدفین اور زخمی حاجیوں کے علاج معالجے مین بی مدد فراہم کررہی ہے ۔