آرمی چیف 3 ر وزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ‘ دورہ کے دوران برطانیہ کے متعدد اعلیٰ سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں ،ی آپریشن ضرب عضب بارے آگاہ کیا، تھرڈ آرمڈ ڈویژن کا دورہ ، فیلڈ ٹریننگ کا مظاہرہ بھی دیکھا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3 ر وزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ‘ اپنے دورہ کے دوران آرمی چیف نے برطانیہ کے متعدد اعلیٰ سول و فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں‘برطانیہ کی تھرڈ آرمڈ ڈویژن کا دورہ ، فیلڈ ٹریننگ کا مظاہرہ دیکھا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہفتہ کی شب برطانیہ کا اپنا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

آرمی چیف نے اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ برطانوی سول و فوجی حکام سے سے ملاقاتیں کیں اور دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب بارے آگاہ کیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل چیف نے برطانیہ کی تھرڈ آرمڈ ڈویژن کا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے فیلڈ ٹریننگ کا مظاہرہ دیکھا۔اس موقع پر برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نکولس کارٹربھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :