تمام محکمے ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں ، اشفاق سرور

نظرثانی شدہ اینٹی ڈینگی پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں آئندہ چند دنوں میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، ہائی رسک یونین کونسلز کو فوکس کرکے ان میں کارپٹ فوکنگ کروائی جائے اور جب کسی گھرسے ڈینگی کیس رپورٹ ہو تو اس کے اردگرد کے گھروں میں آئی آر ایس (IRS ) فوری کروایا جائے ،فیلڈ میں ڈینگی پر کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، جائزہ اجلاس کے دوران ہدایات

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:05

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ تمام محکمے ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ اینٹی ڈینگی پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں آئندہ چند دنوں میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے․ انہوں نے کہا کہ ہائی رسک یونین کونسلز کو فوکس کرکے ان میں کارپٹ فوکنگ کروائی جائے اور جب کسی گھرسے ڈینگی کیس رپورٹ ہو تو اس کے اردگرد کے گھروں میں آئی آر ایس (IRS ) فوری کروایا جائے تاکہ ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے․ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں ڈینگی پر کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ ہدایات کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ ․ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک , سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری , سیکرٹری زراعت پنجاب شہر یار سلطان, سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ , کمشنر راولپنڈی زاہد سعید, ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ,ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار نسیم , وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم،, صوبائی و مقامی سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی․صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرورنے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ ودیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیئے مشنری جذبے سے کام کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کریں․ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطی پر ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈور سرویلنس کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ممکنہ مد د حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر زیر و ٹالرنس کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی نااہلی یا کوتاہی پر کسی سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے ․ کیونکہ اس سے انسانی جانیں وابستہ ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ فیلڈ سرگرمیوں کی مناسبت سے ڈینگی سرگرمیوں کے صحیح اعداد و شمار مرتب کیے جائیں تاکہ ان کی مانیٹرنگ کر کے کسی بھی خامی یا کوتاہی کی نشاندہی کی جا سکے ․ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ پوٹھوہار اور راول ٹاؤن کو 3,3 زون ،جبکہ کنٹونمنٹ اور چکلالہ بورڈ کو 2,2 زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں دس ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس سے آئندہ چند دنوں میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تما م متعلقہ سرکاری محکمے ڈینگی کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :