`روز محشر حضرت علی` کی محبت کام آئیگی‘ شیرخدا سے بغض رکھنے والے دنیا اور آخرت میں ناکام ہونگے‘ مقررین`

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) جشن عید غدیر کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں کہاگیا ہے کہ روز محشر حضرت علی` کی محبت کام آئیگی۔ شیرخدا سے بغض رکھنے والے دنیا اور آخرت میں ناکام ہونگے۔ عالمی امن اتحاد کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ہونیوالے جشن عیدغدیر کی میزبانی چیئرمین عالمی امن اتحاد کونسل علامہ مشتاق حسین جعفری نے کی ۔

سیمینار سے پیر سید نفیس الحسن بخاری، شوکت علی اعوان، رانا عبدالشکور ایڈووکیٹ، الحاج امیر عباس مرزا، پروفیسر فاروق احمد سعیدی، سید جعفر حسین شاہ، میجر ریٹائرڈ امیر حسین نقوی، سید احمد عباس شمسی، سید محمد علی شمسی، قاسم علی شمسی ، آغا سعدت مہدی، سید محبوب علی رضوی اور علامہ سید ریاض حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی` کی محبت ہر مسلمان کے دل میں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے پیارے اور محبوب رسول نے بھی حضرت علی` سے محبت کی۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ نے انہیں شجاعت میں بے مثال بنایا اسی لئے وہ شیرخدا تھے نہ تو ان سے پہلے کسی کو یہ خطاب نصیب ہوا نہ روز محشر تک ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ روز محشر میں بھی علی` کی محبت کام آئیگی، ان سے محبت نہ کرنیوالے پشیمان ہونگے۔ قبل ازیں قمر اکبر انجم اور ان کے ساتھیوں نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد منقبت پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :