بلوچستان میں تمام قبائل چھوٹے موٹے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کریں، میجرجنرل شیرآفگن

تخریب کارہم میں سے نہیں ہے تاہم یہ ہماری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے دشمن کی نشاندہی کے اوران کے ناپاک عزائم کوناکام بنادے امن وامان کے لحاظ سے سوئی اورڈیرہ بگٹی پرامن ضلع ہے اورصوبے کوپرامن اورخوشحال بنانے میں قبائلی عمائدین بھرپورتعاون کرے،)آئی جی ایف سی بلوچستان

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرآفگن نے کہاہے کہ بلوچستان میں تمام قبائل چھوٹے موٹے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کریں تخریب کارہم میں سے نہیں ہے تاہم یہ ہماری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے دشمن کی نشاندہی کے اوران کے ناپاک عزائم کوناکام بنادے امن وامان کے لحاظ سے سوئی اورڈیرہ بگٹی پرامن ضلع ہے اورصوبے کوپرامن اورخوشحال بنانے میں قبائلی عمائدین بھرپورتعاون کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئرکورہاؤس میں صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی اورسوئی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اورمعتبرین نے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن اوراتحاد واتفاق کی ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کیلئے تمام قبائلی عمائدین اپناکرداراداکریں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اورعوام کے درمیان اعتماد کارشتہ ناگزیرہے ضرورت اس امرکی ہے کہ باہمی خیالات کے تبادلے کے ذریعے اس رشتے کومضبوط اورمستحکم بنائے تاکہ صوبے کوبیرونی ایجنڈے پرعمل پیراشرپسندوں سے چھٹکارادلاکرامن وامان کاگہوارہ بنایاجاسکے آئی جی ایف سی میجنرجنرل شیرآفگن نے کہاکہ ہمارے ملک کے دشمنوں کی کوشش ہے کہ صوبے میں امن وسکون ناپیدہوہمیں مل کراتحاد واتفاق سے اس سازش کوناکام بناناہے صوبے سے ہرقسم کی دہشت گردی کوختم کرناہے اورتخریب کاری کے عوام اوراس کے اسباب کاسدباب کرناہے انہوں نے کہاکہ امن وامان کے لحاظ سوئی اورڈیرہ بگٹی سے پرامن ضلع ہے اورصوبے کوپرامن اورخوشحال بنانے میں قبائلی عمائدین بھرپورتعاون کریں انہوں نے قبائلی عمائدین پرزوردیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں آباد تمام قبائل آپس مین ایک اورچھوٹے موٹے تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کئے جانے چاہئے تخریب ہم میں سے نہیں تاہم یہ ہماری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے دشمن کی نشاندہی کرے اوران کے ناپاک عزائم کوناکام بنائے انہوں نے کہاکہ صوبے کااہم مسئلہ بے روزگاری ہے جس کے خاتمے کیلئے فوری اوردیرپااقدامات کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کوملک دشمن عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :