اٹک میں ڈینگی حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، ڈی سی او

ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکمہ ڈینگی کے حوالے سے اپنے فرائض انتہائی فرض شناسی اور دیانتدار سے سرانجام دے رہے ہیں، بات چیت

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے ضلع اٹک میں حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں،ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ محکمہ ڈینگی کے حوالے سے اپنے فرائض انتہائی فرض شناسی اور دیانتدار سے سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈی سی او اٹک نے اس موقع پر ڈینگی سے متعلقہ تمام اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ میں تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ڈینگی سے متعلقہ تمام محکموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی اور پانی کے نکاسی کو ہر صورت یقینی بنائیں،انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کا ٹیلیفون نمبر 057-9316013ہے، عوام الناس اپنے علاقے میں صفائی اور پانی کی نکاسی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں، ڈی سی او نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وائرل انفکیشن کی وجہ سے زکام اور گلہ خراب ہونے کی وجہ سے بخار کی شکایت لاحق ہورہی ہے جو کہ ڈینگی بخار نہیں، انہوں نے کہا کہ ڈینگی مکمل قابل علاج مرض ہے،ا نہوں نے بتایا کہ جن علاقوں کو ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ، ڈی سی او نے کہا کہ ڈینگی سے تحفظ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے یقینی بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پورے آستینوں کے لباس استعمال کریں، گھروں اور کام کاج کی جگہوں پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے،گھروں مچھر مار لوشن اور کوائلز استعمال کی جائیں،بخار کی صورت میں گھریلو ٹوٹکوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کیا جائے تاکہ ڈینگی بخار ہونے کی صورت میں مکمل علاج معالجہ سے شفایابی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :