وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کو دوگنا کرنا خوش آئند اقدام ہے، زاہد شریف

ش

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:33

سیالکوٹ۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیرز کے رہنما زاہد شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کو دوگنا کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے جو پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں بھر پور معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلے ہی صوبے میں ذہین اورضرورت مند طلباء کی مدد، سہولت کیلئے سولر لائٹس اور لیپ ٹاپس کی تقسم جیسے انقلابی اور تعلیم دوست منصوبے شروع کررکھے ہیں جن سے لاکھوں لائق اور محنتی طلباء و طالبات مستعفد ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بالخصوص طلباء و طالبات کسی بھی قوم کا حقیقی اثاثہ اور اس کے روشن و محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :