حکومت بلدیاتی انتخابات صاف شفاف کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے،چوہدری ارمغان سبحانی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:33

سیالکوٹ۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) حکومت بلدیاتی انتخابات صاف شفاف کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات سیاست و جمہوریت کی بنیاد ہیں، اگر بنیاد درست ہو تو پھر خرابی پیدا نہیں ہوتی اور ٹھیک بنیاد پر بننے والی عمارت مظبوط اور دیرپا ہوتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو مظبوط بنانے کے لئے افہام و تفہیم کے ذریعہ ورکرز کو مشاورت کے عمل سے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی تلقین کریں گے جس سے ہم جمہوریت کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے ڈیرہ وریوکے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عام عوام کو مسائل کے حل میں ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف جس طرح جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کوششیں اور اقدامات کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور وزیر اعظم کی قیادت میں وہ ملک پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر آگے لے کر جائیں گے۔

عوام کو باوقار طریقہ سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں گے۔ اس موقعہ پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر پسند نا پسند کی بحث سے بالا تر ہو کر پارٹی کو مظبوط مستحکم بنانے کے لئے اچھے لوگوں کی بلدیاتی انتخابات کے لئے میرٹ پر پورا اترتے ہوئے ان سفارش اور حمایت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :