علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پانچ رکنی وفد کی جسٹس (ر)ڈاکٹر جاوید اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:30

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر محمد نعیم قریشی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر)ڈاکٹر جاوید اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پررجسٹرار پروفیسر محمد نعیم قریشی ،شعبہ اقبالیات کے چےئرمین پروفیسر شاہد اقبال کامران ،ڈائریکٹر اوورسیز پروفیسر ماجد رشید،ریجنل ڈائریکٹر نارووال پروفیسر احسن شکور،ریجنل ڈائریکٹر لاہور رسول بخش بہرام نے جسٹس (ر)ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی اہلیہ جسٹس (ر)ڈاکٹر ناصرہ جاوید ، صاحبزادے ڈاکٹر منیب اقبال ،پوتے ولید اقبال سمیت فیملی کے دیگر افراد سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ،اوپن یونیورسٹی کے وفد نے جسٹس (ر)ڈاکٹر جاوید اقبال کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :