لنڈی کوتل افغان شہریوں کے لئے راہداری پاس جاری کرنے کی آخری تاریخ دس اکتوبر مقرر

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:28

لنڈی کوتل۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء )افغان شہریوں کے لئے راہداری پاس جاری کرنے کی آخری تاریخ دس اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے جس کے لئے طورخم بارڈر پر نادرا سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے تاہم پاس جاری کرنے کے لئے اچھی شہرت کے حامل پاکستانی سپانسر کی ضمانت کی شرط رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق نادرا سنٹر طورخم افغان شہریوں کو سپانسر فارم فراہم کرے گا جس کی وجہ سے روزانہ بغیر پاسپورٹ ویزے اور دیگر سفری دستاویزات نہ رکھنے والے نادرا کے ذ ریعے رجسٹرکئے جائیں گے ۔

اب تک 450 افرادکو راہداری فارمز جاری کئے ہیں جس پر کارروائی جاری ہے ۔پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے افغان شہریوں کا سارا ریکارڈ نادرا کے ڈیٹا میں منتقل کر کے محفوظ کیا جائے گا ،افغانستان سے جو لوگ پاسپورٹ اور ویزہ پر آتے جاتے ہیں ان کے لئے راھداری فارم اور پاس لینے کی ضرورت نہیں ۔