پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،15افراد گرفتار

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:26

ملتان۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد کاشف سے 10لیٹرشراب،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد ساجد سے 20لیٹرشراب،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم کامران سے 70گرام چرس ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ندیم سے 1015گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم سجاد سے 20لیٹرشراب برآمد کرلی۔

پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان اکبرعلی ،شہباز احمد ،غلام سرور اور محمد ندیم کوجواکھیلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے06اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا جن میں سے 05اشتہاری ملزمان کا تعلق "B"کیٹگری کے ہیں۔ علاوہ ازیں 01عدالتی مفروکوبھی حراست میں لیا گیا۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کااندراج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :