علما ء کا معاشر ے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی رواداری اور بھا ئی چارے کے فروغ میں اہم کر دار ہے‘ صوبا ئی وزیر قانو ن رانا ثنا ء اللہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:26

چیچہ وطنی۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبا ئی وزیر قانو ن رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے میں علما ء کا اہم کر دار ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ معاشر ے میں رواداری اور بھا ئی چارے کے فروغ میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں اور ممنبر سے کو ئی ایسی با ت نہ کریں جس سے معاشرے میں انتشار پید ا ہو۔

حکومت ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ میں تمام مکا تب فکر کے علماء کر ام کے مثبت کر دار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی اور توقع ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن واما ن کو برقرار رکھنے میں علما ء اپنا مثبت کر دار ادا کریں ۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی جس میں تمام مکا تب فکر کے علما ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کا بینہ کمیٹی کے اس دورے کے دوران ہو م سیکرٹری اعظم سلیمان ،آئی جی پنجا ب مشتاق احمد سکھیرا ،ایڈ یشنل آئی جی سپیشل بر انچ فیصل شاہکار ،کمشنر ساہیوال عظمت محمود اور آرپی او غلا م محمد ڈوگر کے علاوہ علما ء کر ام کے رہنماؤں سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری ،مو لا نا حسن معصومی ،شیخ اعجاز احمد رضا ،مو لا نا سردار علی اور حاجی احسان الحق بھی مو جو د تھے ۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اختلاف کا آغاز نفرت انگیز تقریر سے ہو تا ہے جس پر حکو مت نے علما ء کے تعاون سے بڑی حد تک قابو پا لیا ہے اور اسکے مکمل خاتمے کے لیے بھی پر عزم ہے ۔حکومت محرم الحرام کے دوران لو ؤ ڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پا بندی کے ساتھ ساتھ دوسرے صوبوں سے علما ء کرام اور ذاکرین کے پنجاب داخلے پر بھی پا بندی یقینی بنا ئے گی ۔

انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ رضا کا رانہ طور پر مجا لس اور ذوالجنا ح کے جلوسوں کی دن کے اوقات میں ہی اختتام کو یقینی بنا ئے تاکہ رات کی تاریکی سے فائد ہ اٹھا کر تخریبی عنا صر اپنے مذمو م مقاصد میں کا میاب نہ ہو سکیں ۔ اس سے پہلے علما ء کرام نے اظہار خیال کر تے ہو ئے امن وامان بر قرار رکھنے میں حکومت سے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اور کہا کہ علما ء نے جس طرح نیشنل ایکشن پر وگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے میں انتظا میہ سے تعاون کیا ہے اسی طرح محرم الحرم کے دوران بھی انتظا میہ سے بھر پور تعاون کیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن میں مذہبی رواداری کی مثالی فضا ء قائم ہے جو دوسروں کے لیے مشعل راہ ہے ۔اس سے پہلے کا بینہ کمیٹی کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کمشنر ساہیوال عظمت محمود اور آرپی او غلام محمد ڈوگر نے ڈویژن میں محرم کے دوران امن وامان کو یقینی بنا نے کے لیے اٹھا ئے گئے اقدامات پر تفصیلی بر یفنگ دی اور بتا یا کہ ڈویژن بھر میں ذوالجناح کے 463جلو س نکا لے جا تے ہیں اور 1774مجا لس منعقد ہو تی ہیں جن میں سے 80جلو س اور 235مجا لس اے کیٹگری کی ہیں جن کی حفاظت کے لیے خصو صی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ تمام بڑے جلو سوں اور مجا لس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی ما نیٹرنگ کی جا ئے گی جبکہ کسی بھی عزادار کو مکمل تلا شی کے بغیر شرکت کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔صوبا ئی وزیر رانا ثنا ء اللہ نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجا لس پر واک تھر و گیٹس کو بھی یقینی بنا یا جا ئے ۔بعد میں وفد نے قادر آباد میں زیر تعمیر کو ل پا ور پر اجیکٹ اور نئی تعمیر شدہ ہا ئی سکیورٹی جیل کا بھی دورہ کیا اور وہاں بھی کئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :