وزیراعظم نواز شریف کی یورپی یونین کی جانب سے پی ای ٹی پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ہٹانے پر وزارت تجارت کو مبارک باد

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:12

اسلام آباد ۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت تجارت کو مبارکباد دی ہے جن کی کوششوں کے نتیجہ میں یورپی یونین کی طرف سے پاکستانی کیمیکل پی ای ٹی پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ہٹا لی گئی ہے۔ یہ کیمیکل پلاسٹک کی بوتلوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزارت تجارت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ہٹانے کیلئے پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ جارحانہ تجارتی سفارتکاری کو اختیار کیا جس سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ پانچ برس میں پی ای ٹی پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :