اسلام آباد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں، 10 ملزمان گرفتار ، جعلی کر نسی ، مو با ئل فون اور ما ل مسروقہ برآمد

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی کر نسی ، مو با ئل فون اور ما ل مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم امجد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی کر نسی بر آمد کرلی۔

تھا نہ سبز ی منڈی پو لیس نے جیب تر اشی میں ملو ث ملزم محمد پر ویز کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس بھر ائی کر نے پر تین ملزمان سنی اقبال ، وقاص اور خا لد محمو د کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے پویس افسران و جو انوں کی اس اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔