تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں ،ہائی رسک یونین کونسلز کو فوکس کرکے ان میں کارپٹ فوکنگ کروائی جائے، ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کرکے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے
صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور کا انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:08
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ تمام محکمے ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں ، نظرثانی شدہ اینٹی ڈینگی پلان پر عملدرآمد کے نتیجے میں آئندہ چندروز میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے،ہائی رسک یونین کونسلز کو فوکس کرکے ان میں کارپٹ فوکنگ کروائی جائے اور جب کسی گھرسے ڈینگی کیس رپورٹ ہو تو اس کے اردگرد کے گھروں میں آئی آر ایس فوری کروایا جائے تاکہ ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے، فیلڈ میں ڈینگی پر کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
وہ ہفتہ کو کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
․ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک , سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری , سیکرٹری زراعت پنجاب شہر یار سلطان, سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ , کمشنر راولپنڈی زاہد سعید, ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ,ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار نسیم , وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر ڈینگی ڈاکٹر وسیم اکرم،, صوبائی و مقامی سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی.صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرورنے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ ودیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیئے مشنری جذبے سے کام کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کریں․ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطی پر ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈور سرویلنس کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ممکنہ مد د حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر زیر و ٹالرنس کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی نااہلی یا کوتاہی پر کسی سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے ․ کیونکہ اس سے انسانی جانیں وابستہ ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ فیلڈ سرگرمیوں کی مناسبت سے ڈینگی سرگرمیوں کے صحیح اعداد و شمار مرتب کیے جائیں تاکہ ان کی مانیٹرنگ کر کے کسی بھی خامی یا کوتاہی کی نشاندہی کی جا سکے ․ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ پوٹھوہار اور راول ٹاؤن کو 3,3 زون ،جبکہ کنٹونمنٹ اور چکلالہ بورڈ کو 2,2 زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں دس ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس سے آئندہ چند دنوں میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تما م متعلقہ سرکاری محکمے ڈینگی کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.