وزیر اعلیٰ کا ننکانہ صاحب میں طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس ‘ رپورٹ طلب

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں کوٹ لہب میں چھٹی جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ صاحب سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوفی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کوہر صورت میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :