وزیراعلیٰ شہباز شریف کا علامہ اقبالؒ کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال کے انتقال پر اظہارتعزیت

ڈاکٹر جاوید اقبال ایک سچے محب وطن پاکستانی تھے، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘محمد شہبازشریف

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے فرزند جسٹس (ر)ڈاکٹر جاوید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال ایک سچے محب وطن پاکستانی تھے اور مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :