وزیراعلیٰ شہبازشریف کااغوا کے بعد7سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،ملزموں کی گرفتاری کا حکم

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزدوائس چیئرمین جاویدمغل کے7سالہ بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ7سالہ بچے کے قتل کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طورپرگرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے مقتول بچے کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :