حکومت سندھ نے کرا چی میں 470گوٹھوں کی لیز منسوخ کر دی

نیب اور ایف آئی اے کو بھی تحر یر ی اطلاع دے دی گئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:50

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) حکومت سندھ نے کرا چی میں 470گوٹھوں کی لیز منسوخ کر دی ہے یہ گوٹھ ملیر ،ایسٹ اور کو رنگی میں وا قع ہیں اس اقدام کی تحر یر ی اطلاع نیب اور ایف آئی اے کو بھی دے دی گئی ہے تا ہم نیب اور ایف آئی اے نے حکومت سندھ سے یہ تفصیلات طلب کی ہیں ذرائع نے بتا یا ہے کہ یہ گوٹھ ارکان پا رلیمینٹ ریٹائر ڈ اور حا ضر سروسس ا فسران ان گوٹھوں کے قیام میں پیش پیش رہے ہیں ،ذرائع کے مطا بق 1988ء سے لیکر اب تک اکثر ارکان پا رلیمینٹ اور سر کاری افسران ان گوٹھوں کے قیام میں مر کزی کر دار رہے ہیں ،بھر بورڈ آف ریو نیواور کے ڈی اے کا ان گوٹھوں کے مکینوں سے نتا زعہ رہا جس کے نتیجے میں ہزاروں مقدمات عدا لتوں میں زیر سماعت ہیں ،عدالتی حکم پر اب تک 350گوٹھ لیز بھی ہو چکے ہیں اور بقیہ گوٹھوں کی لیز آخری مرا حل میں ہے ،اب اچا نک حکومت سندھ نے ان گو ٹھوں کی لیز منسوخ کر دی ہے ،وا ضح رہے کہ پیر پگا را کے فر زنہ را شد حسین شاہ را شدی، امتیازشیخ ،آغاسراج درانی،جام سیف اللہ دھا ریچو،اویس مظفر پٹی ،ذوالفقار مر زا سمیت سینکڑوں سیاسی رہنماؤں کے نام ان گوٹھوں کے قیام میں مر کزی کر دار کے طور جا نے جا تے ہیں جبکہ پو لیس اور انتظامی افسران کی تفصیل الگ ہے

متعلقہ عنوان :