وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا جسٹس جاویداقبال کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے شاعرمشرق علامہ محمداقبال کے صاحبزادے جسٹس جاویداقبال کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندہ خاندان کویہ صدمہ صبروجمیل سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ جسٹس جاویداقبال نے اپنے والدمحترم شاعرمشرق علامہ محمداقبال کی طرح ملک وقوم کیلئے گراں قدر تحریری وعملی خدمات انجام دیں ہیں جوتاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائینگے۔یادرہیں کہ جسٹس جاویداقبال گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اورشوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہفتے کی صبح حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :