Live Updates

این اے 122 میں ضمنی الیکشن ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کا پلڑا برابر

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے 11 اکتوبر کو لاہور سے حلقہ این اے 122 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا آج تک پلڑا برابر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ انتخابات منصفانہ نہ ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی کامیابی چند ہزار ووٹوں کے ساتھ ممکن ہو سکتی ہے تاہم ان حلقوں نے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی حالیہ مہم سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ چونکہ یہ الیکشن دونوں سیاسی جماعتوں کے لئے انا کا مسئلہ ہے اس لئے الیکشن میں گڑبڑ کا بھی امکان ہے۔ جس کا اثر آئندہ بلدیاتی الیکشن پر پڑ سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات