لاہور، شیخ زید ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ جاری

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں شیخ زید ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ گزشتہ روز بھی جاری رکھا۔ مظاہرین نے احتجاجی دھرنے میں دو روز سے بھوک ہڑتالی کیمپ کا بھی اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ملازمین کی اپ گریڈیشن، سروس سٹرکچر اور ہسپتال ٹرسٹ کے حوالے کئے جانے کے خلاف بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت شیخ زید ہسپتال کو ٹرسٹ کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین نے حکومت کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :