قومی ایئر لائن انتظامیہ اور ہوا بازوں کی تنظیم کے مابین چپقلش ، 2 روز میں 35 سے زائد پروازیں منسوخ

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان قومی ایئر لائن انتظامیہ اور ہوا بازوں کی تنظیم کے مابین چپقلش کے نتیجہ میں گزشتہ 2 روز میں 35 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ درجنوں پروازوں کے تاخیر سے پہنچنے اور روانہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کا غیر معمولی رش اور متعلقہ عملہ کے غیر تسلی بخش جوابات کے باعث تکرار بھی ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کی تنظیم ”پالپا“ کے درمیان تنازعہ اور پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کا سارا شیڈول درہم برہم ہو چکا ہے۔ گزشتہ دو روز میں اندرون اور بیرون ملک 35 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی نے پالپا نمائندوں اور پی آئی اے انتظامیہ کو گزشتہ روز طلب کیا ہے۔ پی آئی اے کے 35 میں سے 32 طیارے فعال ہیں جبکہ 3 سروس کئے گئے ہیں۔ 777 کی تعداد 9، 320 کی تعداد 13، اے ٹی آر 23 ہیں۔ پی آئی اے کے پاس 660 پائلٹس ہیں۔ عالمی قانون کے مطابق ایک پائلٹ 10 گھنٹے سے زیادہ طیارہ نہیں اڑا سکتا ہے۔ مشیر برائے ہوابازی نے دونوں دھڑوں کے مابین مصالحت کیلئے طلب کر لیا ہے