وزیراعلیٰ پنجاب سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد کی ملاقات

این اے 122 اور اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے امن فارمولہ کی بھرپور تائید

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد کی امیر پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی سربراہی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی و ملکی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے این ا ے122 میں (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت اور کارکنان سے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے (ن) لیگ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے چین کے ساتھ بہتر تعلقات، اورنج ٹرین منصوبے سمیت دیگر انقلابی اقدامات پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیت پر خراج تحسین پیش کیا۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وزیراعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور امن فارمولہ کی بھرپور تائید کی۔