بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ چوبیس سالہ خاتون وفات پا گئی

ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ چوبیس سالہ خاتون وفات پا گئے جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔بے نظیر بھٹو ہسپتال میں دو روز قبل چوبیس سالہ فائزہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں لایا گیا مریضہ حاملہ تھی اور دل کے امراض میں بھی مبتلا تھیں دوران علاج مریضہ پر ڈینگی کے ٹیسٹ کے تمام رپورٹس مثبت آئیں ڈاکٹروں نے جان بچانے کی کوشش کی لیکن شدید انفیکشن کے باعث جانبر نہ ہوسکی اس حوالے سے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

03 اکتوبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آصف قادر میر نے بتایا کہ مریضہ بی بی ایچ آنے قبل پرائیویٹ کلینک سے اپنا علاج کرواتی رہی ہے جبکہ علاج کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد بھی گئی آفاقہ نہ ہونے کے باعث بی پی ایچ ہسپتال لائی گئی مریضہ کو مختلف اقسام کے انفیکشن تھے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ڈینگی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والے اقدامات کے باوجود راولپنڈی میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے واضح رہے کہ صوبائی وزیر مشیر صحت سمیت تمام اداروں کے سربراہان ڈینگی کی روک تھام کیلئے راولپنڈی میں موجود ہیں

متعلقہ عنوان :