وفاق ، کراچی اسٹیل ملز سندھ حکومت کو حوالے کرنا چاہتی ہے تو مذاکرات کرے،سلیم مانڈوی والا

وفاقی حکومت نے سٹیل ملز کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق تحریری پیشکش کی نہ نجکاری کمیشن کی مشاورت ہوئی ہے، پی پی رہنما

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وفاق ، کراچی اسٹیل ملز سندھ حکومت کو حوالے کرنا چاہتی ہے تو مذاکرات کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سٹیل ملز کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق تحریری طور پر کوئی پیشکش نہیں کی اور نہ نجکاری کمیشن نے سٹیل ملز سندھ حکومت کو حوالے کرنے بارے کوئی مشاورت ہوئی نجکاری کمیشن جلد بازی میں فیصلے کرنے سے گریز کرے ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ حکومت کو کوئی تحریری طورپر سٹیل ملز حوالہ کرنے بارے پیشکش کی تو سندھ حکومت اس پیشکش کا جائزہ لے گی