لاہور،فرزند اقبال جسٹس (ر) جاوید اقبال نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:23

لاہور،فرزند اقبال جسٹس (ر) جاوید اقبال نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاہور میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) جاوید اقبال کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی ‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک ‘ ججز صاحبان‘ اٹارنی جنرل آف پاکستان ‘ ممتاز مذہبی ‘سیاسی ‘ سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جناہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان مین سپرد خاک کردی اگیا ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی عمر 91 برس تھی۔

متعلقہ عنوان :