راولپنڈی ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ 24 سالہ خاتون دم توڑ گئی

چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد 2 ہوگئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور 24 سالہ خاتون فائزہ خان دم توڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر ہسپتال میں ڈینگی کاؤنٹر میں مریض کو ابتدائی فوری علاج میں تاخیر کے باعث ڈینگی وائرس متاثرہ 24 سالہ فائزہ خان دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد 2 ہوگئی عید کے دوسرے دن 80 سالہ تسنیم ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ پچاس سے زائد افراد ہسپتال رجوع کرتے ہیں۔ اب تک راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے 900 سے زائد افراد متاثر ہوچکے جبکہ 120 سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :