شاہ زیب قتل کیس ‘ اثر شخص شاہ رخ جتوئی کو مبینہ طور پر بھاری پیسوں کے عوض جیل میں تمام آسائشیں فراہم کر دی گئیں
شاہ رخ کے بیرک میں اے سی بھی فراہم کیا گیا تھا ‘جیل ذرائع
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) شاہ زیب قتل کیس میں موت کی سزا پانے والے بااثر شخص شاہ رخ جتوئی کو مبینہ طور پر بھاری پیسوں کے عوض جیل میں تمام آسائشیں فراہم کردی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائی گئی فوٹیج کے مطابق ڈیفنس میں ایک نوجوان شاہ زیب کو قتل کرنے والے سزائے موت کے منتظر قیدی شاہ رخ جتوئی کو جیل میں آرام کیلئے پلنگ، روم کولر، واٹر فین، لگڑری صوفہ سیٹ، ایل ای ڈی ٹی وی، ڈبو، فٹبال گیم اور دیگر آسائشیں فراہم کی گئی ہیں۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ کے بیرک میں اے سی بھی فراہم کیا گیا تھا ‘ بیرک کے عقبی حصے میں قیدیوں کو مشقت پر لگا کر سوئمنگ پول بھی بنادیا گیا تھا جو کافی عرصے تک موجود رہا تاہم عدالت کی جانب سے سختی اور جج صاحبان کے آئے روز کے دوروں کی وجہ سے اے سی نکال دیا گیا جبکہ سوئمنگ پول میں مٹی ڈال کر بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ شاہ کو جیل میں ڈرائیور بھی فراہم کیا گیا ہے جو اس کا ذاتی قریبی ملازم بھی بتایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.