اسلام آباد : پالپا اور پی آئی اے کا تنازعہ ، مشیر برائے ہوا بازی نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 10:47

اسلام آباد : پالپا اور پی آئی اے کا تنازعہ ، مشیر برائے ہوا بازی نے آج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے پالپا نمائندوں اور پی آئی اے انتظامیہ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا۔ پالپا کا کہنا ہے انہیں کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا اور 2روز میں 50پروازیں منسوخ ہونے کے باوجود تنازع اب بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

چیرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے مشاورت کے لئے سی بی اے اور ایسوسی ایشنز کا اجلاس طلب کیا تو اس میں اصل فریق پالپا اور ائیرکرافٹ انجینئرز کی تنظیم سیب موجود نہیں تھی۔قومی ائیرلائن پی آئی اے کی قیادت بحران کے حل میں ناکام ہے جبکہ دوسری جانب پائیلٹوں کی تنظیم پالپا اپنے مطالبات کے لئے انتہائی اقدام پر ڈٹی دکھائی دیتی ہے اور نتیجتاً پی آئی اے کی تقریبا50 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں.

متعلقہ عنوان :