کراچی میں سی ٹی ڈی نے نجی ہسپتال میں زیر علاج 4دہشت گرد گرفتار کرلیے

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2015ء) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کر کے بہادر آبا د کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال سے چار دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے دو دہشت گردگولیاں لگنے کے باعث زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سی ٹی ڈی نے چھا پہ مار کر چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کیااور دہشت گردوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی حراست میں لیے لیا۔سی ٹی ڈی افسران کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی تھی۔شہر کے نجی ہسپتالوں میں زخمی دہشت گرد زیر علاج ہیں جن کو پکڑنے کے لیے مزید ہسپتالوں پر چھاپے مارے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :