Live Updates

پنجاب پولیس کی عمران خان کو دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظرسیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2015ء) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا گیا ہے کہ وہ لاہور کے ضمنی انتخابات کے دوران این اے 122 میں سیاسی سرگرمیاں محدود رکھیں کیونکہ ملکی حالات اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے ان پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ہے ۔

عمران خان اپنے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں ایک روز قبل پولیس کو آگاہ کریں ۔ پولیس کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے یکم اکتوبر کو پیشگی اطلاع کیے بغیر کئی علاقوں کا دورہ کیا جو سیکیورٹی رسک ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :