لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا

براعظم افریقہ میں ایک ون ڈے میچ میں 5شکار کر نے والے پہلے قومی سپنر بن گئے 5وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی لیگ سپنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ،عبدالقادر 2 بار، مشتاق احمد ایک بار ، اور شاہد آفریدی 9 بار یہ کارنامہ سر انجام دینے والے ملکی لیگ سپنر ہیں

جمعہ 2 اکتوبر 2015 18:05

لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز حاصل کر لیا ہے،براعظم افریقہ میں ایک ون ڈے میچ میں 5شکار کر نے والے پہلے قومی سپنر بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے پہلے و ن ڈے میں یاسر شاہ نے 6زمبابوین بلے باز وں کو پوویلین کی راہ دکھائی جس کے ساتھ ہی وہ براعظم افریقہ میں ایک ون ڈے میچ میں 5شکار کر نے والے پہلے قومی سپنر بن گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ نے 5وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی لیگ سپنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کے علاوہ عبدالقادر 2 بار، مشتاق احمد ایک بار ، اور شاہد آفریدی 9 بار یہ کارنامہ سر انجام دینے والے ملکی لیگ سپنر ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :