لاہور : این اے 122 ضمنی انتخاب، پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:31

لاہور : این اے 122 ضمنی انتخاب، پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر2015 ء) : این اے 122 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق پولیس نے این اے 122 کے دونوں امیدواران پی ٹی آئی رہنما علیم خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کو محتاط نقل و حرکت کی ہدایات جایر کی ہیں.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی عام شخص کو اپنے پاس نہ آنے دیں بالخصوص میڈیا کے لوگوں کو تصدیق کے بغیر اپنے پاس نہ آنے دیں کیونکہ مائیک اور کیمرے کے ذریعے بھی دہشت گردی ہو سکتی ہے، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں اور خبار فروشوں کو بھی پاس نہ آنے دیں.

پولیس نے ہدایت کی کہ امیدوار دوران سفر بُلٹ پروف جیکٹس اور بُلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کریں جبکہ سن روف سے نکل کر ہجوم سے ہرگز خطاب نہ کریں. این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی.

متعلقہ عنوان :