منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 57 ہو گئی، 49 زخمی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 11:19

منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 57 ہو گئی، 49 زخمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد ستاون ہو گئی، انچاس حاجی زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ منیٰ سے متعلق تازہ ترین تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں۔نئی فہرست کے مطابق سانحے میں پاکستانی شہدا کی تعداد ستاون اور زخمیوں کی تعداد انچاس ہے۔ ایک سو دو پاکستانی حجاج تاحال لاپتا ہیں جبکہ دو سو بانوے پاکستانی حجاج کا پتا چلالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :