نیویارک : دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی بین الاقوامی کوششوں‌کی تائید کرتے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 اکتوبر 2015 15:59

نیویارک : دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی بین الاقوامی کوششوں‌کی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اکتوبر 2015 ء) : نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والی سرگرمیوں میں دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے عالمی دن پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دنیا سے ایٹمی اسلحے کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سطح پر بلا امتیاز اور منصفانہ کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ذاتی تحفظ اور مجبوری کے تحت نیوکلیئر ہتھیار بنانے پڑے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی اسلحے کے حوالے سے تحمل اور ذمہ داری کے اصولوں پر مبنی پالیسی پر گامزن ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کا حل ناگزیز ہے.

متعلقہ عنوان :