اسلام آباد : کسی کو مسٹر پرفیکٹ ہونے کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے، سپریم کورٹ کے بنچ کو بھی احتسابی عمل سے گزرنا ہوگا، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 اکتوبر 2015 13:03

اسلام آباد : کسی کو مسٹر پرفیکٹ ہونے کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے، سپریم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اکتوبر 2015 ء) : چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ بنچ بار کا مقصد سائلین کو جلد اور بہتر انصاف فراہم کرنا ہے،کسی کو مسٹر پرفیکٹ کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

بنچ کو بھی احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا ، چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ ماضی قریب میں بار بنچ کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے، ماتحت عدلیہ کے جج کو وہ عزت و احترام نہیں ملتا جو اسکا حق ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کی بلاامتیاز اور بے خوف فراہمی بنچ کی ذمہ داری ہے، بار فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے بنچ کی معاونت کرے.