بلی تھیلے سے با ہر آ گئی، بھا رت نے پا ک چین اقتصادی راہداری پرایک بارپھر اعترا ضا ت اٹھا دیئے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:52

بلی تھیلے سے با ہر آ گئی، بھا رت نے پا ک چین اقتصادی راہداری پرایک بارپھر ..

نیو یا رک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) ،بھا رت نے رو ایتی منفی طرز عمل اختیار کر تے ہو ئے ایک با ر پھر پا ک چین اقتصا دی را ہداری پر اعترا ضا ت اٹھا دیئے۔بھا رت کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اشوک مکھر جی نے نیو یا رک میں میڈ یا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان اور چین کے ما بین اقتصا دی راہداری کا روٹ پا کستان کی جا نب سے قبضہ کیئے جا نے والے بھا رتی علا قے کشمیر سے گز رتا ہے جس کی بناء پر اس را ہداری پر نئی دہلی کو شد ید اعترا ضا ت ہیں۔

(جاری ہے)

بھا رتی مندوب نے وزیر اعظم نواز شر یف کے اقوام متحدہ میں کیئے جا نے والے خطاب کے رد عمل میں کہا کہ پا کستان کو کشمیر سے اپنی فوجوں کا مکمل طور پر انخلاء کر نا چا ہیئے۔انہوں نے وزیر اعطم نواز شر یف کی جا نب سے اقوام متحدہ میں تقر یر کے دوران کشمیر کا معا ملہ اٹھا نے پر بھی اعترا ض کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان نے ایک با ر پھر یہ معا ملہ دنیا کے سا منے لا نے کے لیئے غلط پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے جبکہ پا کستانی وزیر اعظم نے تقر یر میں خطے کو در پیش مسا ئل کو غلط انداز میں بین الاقوامی سطح پر پیش کیا

متعلقہ عنوان :