Live Updates

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں بھارتی جارحیت کا ذکر نظر انداز کیا ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کا وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:13

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں بھارتی جارحیت کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی تقریر میں بھارتی جارحیت کو نظر انداز کیا، انہوں نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارتی جارحیت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش نہیں کیے، وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ ثبوت کسی ایک رکن کے حوالے کرتے، شیریں مزاری نے کہا کہ کیا مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے دستاویزات وزیر اعظم سے چھپائے؟؟ اگر ایسا ہے تو ایسے دستاویزات اور حقائق سامنے لائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات