سگریٹ نوش والدین کے بچوں میں غصہ ، بڑوں کی بات نہ ماننا ، جھوٹ بولنا ، دھوکہ دہی جیسے رویئے اختیار کرنے کے خطرات میں سو فیصد اضافہ ہو جاتا ہے،فرانسیسی ماہرین

بدھ 30 ستمبر 2015 14:22

پیرس۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) سگریٹ نوشی کرنے والے والدین کے بچوں میں غصہ بڑوں کی بات نہ ماننا ، جھوٹ بولنا اور دھوکہ دہی جیسے رویئے اختیار کرنے کے خطرات میں سو فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ بات فرانسیسی ماہرین نے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم 5,200 بچوں کے رویوں کا مطالعہ کرنے کے بعد جاری رپورٹ میں کہی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق دوران حمل سگریٹ نوشی کرنے والی ماؤں اور ایسے والدین جو اپنے بچوں کی شیر خوارگی کی عمر میں تمباکو نوشی کرنے والے والدین کے بچے 10 سال کی عمر تک رویوں کے مسائل کا شکار رہتے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ننھے بچوں کے نشوونما پاتے دماغ پر نکوٹین کے زہریلے اثرات ہیں ۔رپورٹ کے مطابق دوران حمل اور شیر خوارگی کے دوران تمباکو کے دھوئیں سے متاثر ہونے والے بچوں میں رویوں کے مسائل کا شکار بچوں کا تناسب 18 فیصد جبکہ تمباکو نوشی سے متاثر نہ ہونے والے بچوں میں یہ تناسب 9.7 فیصد دیکھا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوران حمل اور شیر خوارگی کے زمانہ میں تمباکو سے متاثر ہونے والے بچے بہت جلد خوفزد ہو جاتے ہیں۔