وزیر اعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

بدھ 30 ستمبر 2015 11:00

وزیر اعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نیویارک میں ترکی اور اٹلی کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں جن میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کاعزم کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم احمد داؤد کی ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نےافغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی ، ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں ، اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ قابل تعریف ہے ۔ ملاقات میں سرتاج عزیز ، طارق فاطمی ، انوشہ رحمان اور سیکرٹری خارجہ ملاقات میں شریک اٹلی کے وزیر اعظم میتیورنزی سے ملاقات میں یورپی یونین اوراقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم کیا گیا ۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :