خلاء سے مکہ مکرمہ کی لی گئی تصویر کی سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 23:16

خلاء سے مکہ مکرمہ کی لی گئی تصویر کی سوشل میڈیا پر  بے حد پذیرائی
مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) خلاء سے مکہ مکرمہ کی لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ا مریکی خلاء باز اسکاٹ کیلی نے خلاء سے مکہ کے مقدس شہر کی تصویر لے کر انٹرنیٹ پر شائع کی جسے بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیلی ایک امریکی خلاباز ہیں جو امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ کپتان بھی ہیں۔ اسکاٹ کیلی کو نومبر 2012 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے ایک خصوصی طویل مشن کیلئے منتخب کیا گیا تھا جو مارچ 2015 ء میں شروع ہوا تھا۔اسکاٹ کیلی ناسا کیلئے کام کرتے ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی خلاء سے مختلف ممالک کی تصاویر شائع کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :