ایرانی صدر حسن روحانی کا سانحہ منیٰ کے باعث نیویارک کا دورہ مختصر کرکے جلد واپس پہنچنے کا فیصلہ

پیر 28 ستمبر 2015 23:49

ایرانی صدر حسن روحانی کا سانحہ منیٰ کے باعث نیویارک کا دورہ مختصر کرکے ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر۔2015ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے سانحہ منیٰ کی وجہ سے نیویارک کا دورہ مختصر کرکے جلد واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی جلد تہران پہنچ رہے ہیں تاکہ وہ منیٰ سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کی جنازے میں شرکت کرسکیں۔خبررساں ادارے کو اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے ایرانی صدر کا دورہ امریکہ مختصر کرنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ صدر نے کچھ ملاقاتیں اورتقریبات میں شرکت منسوخ کردی ہے۔