اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ،وزیراعظم نواز شریف،چینی صدر شی چن پنگ ،امریکی صدر باراک اوبامااور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی شرکت

پیر 28 ستمبر 2015 23:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں وزیراعظم نواز شریف،چینی صدر شی چن پنگ ،امریکی صدر باراک اوبامااور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

(جاری ہے)

ظہرانے میں وزیراعظم نواز شریف،چینی صدر شی چن پنگ ،امریکی صدر باراک اوباما،سینیگال کے صدر میکی سال اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ ظہرانے میں شرکت پر عالمی رہنماؤں کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کا مقصد پائیدار معاشی ترقی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ میں بان کی مون کی طرف سے خصوصی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو عالمی سطح پر بہت سے مسائل درپیش ہیں جن کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔