سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 42ہو گئی،62لاپتہ ہیں،ان کی تلاش کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،مجموعی طور پر1100حاجی شہید ہوئے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمد یوسف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 ستمبر 2015 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے سانحہ منیٰ میں 42پاکستانی حجاج کرام کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد 1100ہو گئی ہے،62پاکستانی حجاج کرام ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، سعودی حکام لاپتہ پاکستانی حجاج کرام کی تلاش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھے اور میری ٹیم کو سعودی عرب میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سانحہ منیٰ کے بعدپاکستانی حج مشن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرمذہبی امور نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں اب تک 42پاکستانی حجاج کرام کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سانحے میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد 1100ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ42 میں سے 14پاکستانی حجاج کرام کی تدفین بھی کر دی گئی ہے جبکہ 62پاکستانی حجاج کرام ابھی تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام لاپتہ پاکستانی حجاج کرام کی تلاش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ دیگر ممالک نے حجاج کرام کی شہادت سے متعلق جو مکمل فہرست جاری کی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہنگامی ڈیسک قائم کر دیا ہے جو مکمل طور پر فعال ہے اور شہداء و زخمیوں کے لواحقین کو مکمل تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :