مکہ مکرمہ : دوران حج ایک سعودی حاجی نے گاڑی میں ہی بیٹھ کر رمی کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 13:16

مکہ مکرمہ : دوران حج ایک سعودی حاجی نے گاڑی میں ہی بیٹھ کر رمی کر لی۔

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015ء) : سوشل میڈیا پر ایک حاجی کی دوران حج گاڑی ہی میں بیٹھ کر رمی کرنے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے. ویڈیو میں ایک حاجی اپنی گاڑی میں ہی بیٹھ کر منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مار رہا ہے ، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا پروٹوکول دیگر حاجیوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بیٹھا شخص معذوری کے سبب بھی ایسا کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے. واضح رہے کہ سانحہ منٰی میں قریباً 800 سے زائد حاجی شہید ہو چکے ہیں، کچھ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس شخص نے سانحہ منٰی کے بعد خوف کا شکار ہوتے ہوئے ایسا کیا.

متعلقہ عنوان :