دورہ زمبابوے سے قبل آفریدی نے بھی سیلفی بنا ڈالی

جمعہ 25 ستمبر 2015 22:57

دورہ زمبابوے سے قبل آفریدی نے بھی سیلفی بنا ڈالی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن شاہد آفریدی کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ زمبابوے پر روانگی سے قبل سیلفی لینا نہیں بھولے ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں سلیفی بوائے کے نام سے مشہور احمد شہزاد بھی نمایاں نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک اشتہار میں بھی کام کیا ہے جس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔