ٹوکیو ٹینس ٹورنامنٹ ، سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینسیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 25 ستمبر 2015 19:26

ٹوکیو ٹینس ٹورنامنٹ ، سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینسیک سیمی فائنل میں پہنچ ..

ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25ستمبر ۔2015ء ) ٹوکیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کی بیلنڈا بینسیک نے سپین کی گیبرین موگوروزا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

جاپان میں ہونے والے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کی بیلنڈا بینسیک اور سپین کی گیبرین ماگوروزا میں مقابلہ ہوا ۔ سوئس ٹینس سٹار نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے میں ہسپانوی ٹینس پلیئر کو 6-7 اور 1-6 سے شکست دی ۔ اس جیت کے بعد بیلنڈا بینیسک ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں ۔